اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز ڈھائی گھنٹے قبل روانہ،متعدد مسافر ایئرپورٹ پر ہی رہ گئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے پرواز کر گئی، متعدد مسافر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر ہی رہ گئے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کراچی سے قبل از وقت روانہ ہوگئی، ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے پرواز کرگئی۔پی کے 784 کے پیشگی پرواز کرنے سے متعدد مسافر ٹورنٹو ایئر پورٹ پر رہ گئے، پرواز 6 اکتوبر کو ٹورنٹو سے روانہ ہوئی تھی۔

پرواز پی کے 784 سات اکتوبر کو مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے پہلے کراچی پہنچ گئی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو اگلی پرواز کے لیے ضرورت تھی اس لیے ٹورنٹو سے ڈھائی گھنٹے پہلے پرواز روانہ ہوئی۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ پرواز پی کے 784 تبدیل شدہ وقت کے مطابق ڈھائی گھنٹے پہلے ٹورنٹو سے روانہ ہوئی، مسافروں کو پرواز کے وقت میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا تھا، پرواز پی کے 784 پر 254 مسافروں نے سفر کیا۔ترجمان نے بتایا ہے کہ بعض مسافروں کے فون نمبرز درست نہیں تھے، جنہیں اطلاع نہیں ہو سکی، کچھ مسافروں کی بکنگ میں ان کے فون نمبرز کی جگہ ٹریول ایجنٹ کا نمبر درج تھا، 7 سے 8 مسافر پرواز میں سوار ہونے سے رہ گئے۔

ترجمان کے مطابق جو مسافر پی کے 784 میں سوار ہونے سے رہ گئے انہیں پرانے ٹکٹ پر ہی اگلی پرواز سے کراچی لایا جائے گا، ایک بار پھر مسافروں سے درخواست کرتے ہیں کہ بکنگ کے وقت اپنے درست نمبر درج کیا کریں، غلط نمبر یا ٹریول ایجنٹ کا نمبر درج ہونے پر پرواز سے متعلق اطلاع بر وقت نہیں مل سکتیں۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…