بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

فرائض میں غفلت، نجی اسپتال پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)کنزیومر پروٹیکشن کورٹ شرقی کراچی نے ڈیفنس کی رہائشی خاتون کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے نجی اسپتال کی جانب سے فرائض میں غفلت کے کیس کی سماعت کی۔خاتون کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خاتون گزشتہ سال 13 جنوری کو ڈیلیوری کے لیے نجی اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔

خاتون کے وکیل نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ آپ کے شوہر ساتھ نہیں، لیبر روم میں رشتیدار کو جانے کی اجازت نہیں تو خاتون کے شوہر تمام مصروفیات ترک کر کے بیرونِ ملک سے واپس آئے، لیبر روم میں عملے نے مریض پر توجہ نہیں دی۔خاتون کے وکیل کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا جب تک متعلقہ انچارج ڈاکٹر کی اجازت نہیں ملتی عملہ کچھ نہیں کرے گا۔خاتون کے وکیل نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے بغیر کوئی وجہ بتائے بچے کو وینٹی لیٹر پر رکھا، نجی اسپتال نے سندھ سروسز ڈیلیوری اسٹینڈرڈ ایس او پی کی خلاف ورزی کی۔خاتون کے وکیل کے مطابق اسپتال انتظامیہ اور متعلقہ ڈاکٹر نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نجی اسپتال پر مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا۔عدالت نے نجی اسپتال کو متاثرہ خاتون کو 1 کروڑ روپے ہرجانہ اور ڈیلیوری چارجز کی مد میں لی گئی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے پر اسپتال انتظامیہ اور متعلقہ ڈاکٹر خاتون کو 50 لاکھ روپے بھی ادا کریں۔علاوہ ازیں اسپتال انتظامیہ کو خاتون کو قانونی چارہ جوئی کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالت نے ہرجانے کی عدم ادائیگی پر اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو ایک سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…