بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان، علی گنڈاپور، اعظم سواتی و دیگر کیخلاف دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) عمران خان، علی گنڈاپور، اعظم سواتی و دیگر کے خلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے اور بانی چیئرمین عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

نامزد قیادت کے علاوہ 2000 سے 2500 نامعلوم کارکنان بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں جب کہ مقدمے میں دہشت گردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں دی گئی سہولیات کا ناجائز استعمال کیا۔ بانی پی ٹی آئی کے اْکسانے پر علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا اور اعظم سواتی نے مظاہرین کی مالی معاونت کی۔

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے2عدد 12 بورگن،12اینٹی رائٹ کٹس،2وائرلیس سیٹ،5عدد ٹیئر گیس شیل چھینی۔ مظاہرین نے پولیس پارٹی پر قتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف اس نئے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، اغوا، ڈکیتی، دہشت گردی،اقدام قتل،سرکاری اسلحہ چھیننے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…