پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جا ئیگی ، اسلام آباد ہائیکورٹ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے تاجروں کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ یقینی بنایا جائے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کے دوران اسلام آباد میں احتجاج اور لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ انتظامیہ اور حکومت احتجاج کیلئے مناسب جگہ مختص کرے اور مظاہرین مختص کردہ جگہ پر جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔حکمنامے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 16 اور 17 عوام کو اجتماع اور نقل و حرکت کے بنیادی حقوق فراہم کرتے ہیں تاہم یہ بنیادی حقوق قانون کے مطابق لگائی گئی مناسب قدغن پر منحصر ہیں۔اس میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ ایک سیاسی جماعت کے کارکن ریڈ زون کی جانب مارچ کر رہے ہیں، ریڈ زون کا اجتماع دیگر شہریوں کی نقل و حرکت منجمد کردے گا، حکم دیا جاتا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے تحت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فوج کو بھی تعینات کر رکھا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس صورتحال میں اسلام آباد میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…