بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید، 6 خوارج ہلاک

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /اسلام آباد(این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور 5 سپاہی شہید ہوگئے ، کارروائی میں6 خوارج بھی مارے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدامیں لیفٹیننٹ کرنل محمدعلی شوکت،نائیک محمداللہ، لانس نائیک اخترزمان،لانس نائیک شاہداللہ،لانس نائیک یوسف علی اورسپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہیدکا تعلق فیصل آباد سے ہے، لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے، 30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، لانس نائیک محمد اللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک محمد اللہ شہید نے اہلیہ غمگسار چھوڑی،30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے،لانس نائیک اختر زمان شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا، لانس نائیک اختر زمان شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی،29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے،

لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں،لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی،31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہے،لانس نائیک یوسف علی شہید نے 11 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک یوسف علی شہید نے غمگساروں میں اہلیہ چھوڑی،26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے،سپاہی جمیل احمد شہید نے پانچ سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں،سپاہی جمیل احمد شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ آخری اطلاعات تک علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پْرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے سپن وام میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد شوکت اور لانس نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان ، لانس نائیک شاہد اللہ ، لانس نائیک یوسف لانس اور سپاہی جمیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…