منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راولپنڈی دوسرے روز بھی سیل؛ عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج کے باعث دارالحکومت کا جڑواں شہر آج بھی سیل ہے جب کہ عدالتیں، اسکول، میٹرو بس سروس سمیت تمام ادارے بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔شہر بھر کے تمام راستے، سڑکیں، چوراہے آج دوسرے دن بھی مکمل سیل ہیں جب کہ انتظامیہ کی جانب سے مری روڈ آنے والے لنک روڈز اور گلیوں کو بھی سیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج ہفتے کے روز بھی مکمل بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہونے کی وجہ سے سرکاری اداروں میں بھی حاضری کم ہے۔

اڈیالہ جیل سے ملزمان کو آج بھی عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا ، جس کی وجہ سے کچہری کا علاقہ سنسان ہے۔ تمام عدالتوں نے مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے حاضری لگا کر ملتوی کردی ہے۔چہر کے چوراہوں سمیت دیگر اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی کی وجہ سے آن لائن رائیڈ سروس فراہم کرنے والے من مانے کرایے وصول کررہے ہیں۔ شہر میں میٹرو سروس بھی آج بند ہے۔دریں اثنا راستوں کی بندش کے باعث محکمہ تعلیم نے سلام ٹیچرز ڈے سے متعلق تمام تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔ ان پروگرامز میں اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ بھی دیے جانے تھے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…