بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے 2014ء کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10 سال بعد سماعت کیلئے مقرر

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے 2014ء کے دھرنے کے خلاف درخواستیں 10 سال بعد لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 10 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔تحریکِ انصاف کے دھرنے کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل اے کے ڈوگر انتقال کر چکے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔واضح رہے کہ 2014ء میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے خلاف درخواستیں درخواست گزار اے کے ڈوگر سمیت دیگر نے دائر کی تھیں۔درخواستوں میں عوامی تحریک، جماعتِ اسلامی، پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان اور طاہر القادری نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف دھرنا دیا، دونوں رہنماؤں نے طویل دھرنا دے کر توہینِ عدالت کی، لہٰذا عدالت ان کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرے۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…