لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب اور لاہور کی قیادت کے روپوش ہونے کی وجہ سے کارکنان 5 اکتوبر کو لاہورمیں احتجاج کے لائحہ عمل بارے تذبذب کا شکار رہے ۔بتایا گیا ہے کہ قائمقام صدر پنجاب حماد اظہر ،پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود ، حافظ فرحت عباس ،میاں اسلم اقبال اور دیگر رہنما روپوش ہیں۔
قیادت کی جانب سے رہنمائی میسر نہ آنے کی وجہ سے مختلف سطح کے عہدیدار اور ٹکٹ ہولڈر بھی تذبذب کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مرکزی قیادت کی ہدایت کے باوجود کوئی کارنر میٹنگ منعقد نہیں ہو سکی ۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ احتجاج کی قیادت کون کرے گا کچھ علم نہیں ، احتجاج کے لئے لیڈران کے بغیر مینار پاکستان کیسے پہنچنا ہے اس بارے بھی کوئی رہنمائی نہیں کی گئی ۔