لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شریک مسلح شخص کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ویڈیو سامنے آنے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیا کہ اس بھائی کا سچ بولنے اور دہشت گردوں کا اصل پلان اور چہرہ دکھانے کا شکریہ۔
انکا گولی چلانے اور غلیلوں میں کانچ کے ٹکڑے ڈال کر پولیس والوں کو مارنے کا پروگرام ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا موٹرویز پر خون خرابے کا پروگرام ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کے سامنے ریاست ہتھیار ڈال دے۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ پاک ان کو ہدایت دے اور اس ملک پہ رحم کرے۔