کراچی (این این آئی)کراچی میں ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے غیر ملکیوں سے فراڈ کرنے والے چار رکنی گروہ کوگرفتارکرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیرملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈزکی معلومات اوردیگرجدید الیکٹرانک آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو جعلی سکیموں کے تحت لوٹنے میں ملوث ہیں، ملزمان جعلی کمپنی بنا کرنیٹ ورک چلا رہے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈ سے پیسے چوری کرتے تھے اور زیادہ عمروالے غیر ملکیوں کو فراڈ کا نشانہ بنایا کرتے تھے۔