جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک

datetime 1  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)معروف اسلامی اسکالر مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی۔ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں امت مسلمہ و درپیش چیلنجز، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کے پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی تعلیمات امن، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے، آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ان کے حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایوان کا دورہ بھی کیا۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…