جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اسرائیل نے حسن نصراللہ کو قتل کرنے کی اہم تفصیلات جاری کردی

datetime 29  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کے بریگیڈیئر جنرل امیچائی لیون نے حزب اللہ کے سربراہ کو شہید کیے جانے کی بعض اہم تفصیلات جاری کردیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں امیچائی لیون نے بتایا کہ جنگی طیاروں نے بیروت میں ہدف پر سو اقسام کے بارود برسائے اور ہدف کو ایسے نشانہ بنایا گیا کہ ہر دو سیکنڈ کے بعد بارود اسی نشانے پر گرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹھوس خفیہ معلومات نے سب سے اہم کردار ادا کیا اور دوسری اہم چیز یہ تھی کہ جب طیارے ہدف کی جانب بڑھ رہے ہوں یا بارود کو ہدف پر پہنچایا جارہا ہو اس وقت حسن نصراللہ اور دیگر بچ نہ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ گیارہ ماہ سے پائلٹ الرٹ تھے اور پروازیں نہ صرف جاری تھیں بلکہ جنگ کے اختتام تک جاری رہیں گی کیونکہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔ بریگیڈیئر جنرل امیچائی لیون نے مزید کہا کہ ابھی حماس کو جڑ سے اکھاڑنا باقی ہے اور کچھ دیگر اشوز بھی توجہ کے طالب ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…