منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد دے رہے ہیں، یورپی یونین

datetime 27  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب، لینڈسلائیڈنگ، بڑے پیمانے پر نقصانات اور اہم انفرااسٹرکچر کی تباہی کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 7 لاکھ یورو کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس رقم سے زیادہ متاثرہ علاقوں خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں کمزور برادریوں کی فوری ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان میں یورپی یونین کے انسانی ہمدردی کے پروگرامزکی نگران تاہینی تھمناگوڈا نے بتایا کہ یورپی یونین مون سون کی غیر معمولی موسلا دھار بارشوں میں جانی نقصان پر پاکستان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یورپی یونین نے ہمارے شراکت داروں کو متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد فراہم کرنے میں مالی معاونت فراہم کی ہے۔یہ فنڈنگ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ایمرجنسی رسپانس میں متاثرہ افراد کو پانی اور صفائی ستھرائی، عارضی پناہ گاہ اور ضروری امدادی اشیا جیسی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی،یہ رقم 2024 میں یورپی یونین کی انسانی امداد کی جانب سے پاکستان میں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مختص کیے گئے ایک کروڑ 10 لاکھ یورو کے علاوہ ہے۔

شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے 210 منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے، جس سے کمزور طبقوں کے طرز زندگی میں بہتری آئی ہے۔اپنی پیشرفت رپورٹ جاری کرتے ہوئے کے ایس ریلیف نے کہا کہ ان کوششوں میں قدرتی آفات کے لیے ہنگامی امداد اور غذائی تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور پناہ گاہوں سے متعلق طویل مدتی منصوبے شامل ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…