جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حافظ نعیم الرحمن کی کال پرجماعت اسلامی لاہور کا 29 ستمبر کو دھرنا دینے کا اعلان

datetime 27  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)جماعت اسلامی لاہور نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر کل (اتوار ) 29ستمبر کو احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ۔ احتجاجی دھرنے کا اعلان جماعت اسلامی لاہور کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت امیر جماعت لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی جبکہ اجلاس میں سیکرٹری لاہور خالد احمد بٹ نائب امراء جماعت اسلامی لاہور سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا تو گھر جانا پڑے گا۔معاہدہ راولپنڈی پر عمل درآمد تک احتجاجی تحریک ہر گزرتے دن کیساتھ زور پکڑتی جائے گی۔ ممبر شپ مہم کے ذریعے شہریوں کو حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف منظم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا لاہور میں حافظ نعیم الرحمن کی کال پر 29 ستمبر کو پیکھے وال چوک وحدت روڈحتجاجی دھرنا دے گی ۔احتجاجی دھرنا معاہدہ راولپنڈی کے مطابق بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کیخلاف دیا جارہا ہے۔ دھرنا کی قیادت جما عت اسلامی کی مرکزی، صوبائی کریگی۔احتجاجی دھرنا میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوں۔قائد حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں حق دو عوام کو تحریک کا پیغام ہر گھر اور فرد تک پہنچایا جارہا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…