مکوآنہ (این این آئی)پاکستان میں 8 برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کا 22.84فیصد حصہ زیر زمین پانی سے محروم ہوچکا، جبکہ 36.17فیصد زمین بھی جلد بے آب ہو جائے گی۔ صوبے میں 5 فٹ تک زیرزمین پانی میں 3.2 فیصد جبکہ 5سے 10فٹ تک تقریباً 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔خیبر پختونخوا ہ میں 32.96 فیصد زمین کے نیچے پانی کی بوند تک نہیں۔صوبے کے 42فیصد حصے میں زیر زمین پانی بھی جلد ختم ہونے کا خدشہ ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں 5 فٹ تک زیر زمین پانی 1.23 فیصد اور 5 سے 10 فٹ زیر زمین پانی 65.54 فیصد ہے۔دستاویز کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے 0.03 فیصد حصے میں زیر زمین پانی سوکھ چکا ہے۔ دونوں صوبوں میں 0.39 فیصد زمین کا سینہ بھی زندگی کے اس بنیادی جزو سے خالی ہو جائے گا۔