ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

حماد اظہر کی معروف اینکر سے شادی کی افواہیں، پی ٹی آئی رہنما کی تردید

datetime 26  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں جس نے صارفین اور تحریک انصاف کے سپورٹرز کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی معروف خاتون اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے مبینہ دوسری شادی کا دعوی کیا جا رہا ہے۔نجی ویب چینل کے مطابق سینئر صحافی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعوی کیا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلی عہدیدار نے حال ہی میں ایک خاتون صحافی سے دوسری شادی کر لی ہے ، دونوں کو مبارک ہو۔

حماد اظہر نے صحافی کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیچے تو میرا نام چل رہا ہے، سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا۔ حماد اظہر نے اپنے جواب کے ساتھ قہقے والی ایموجی کا بھی استعمال کیا۔صحافی نے دبے لفظوں میں پی ٹی آئی رہنما کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ حماد صاحب لاہور میں ماشااللہ ہینڈسم تو آپ ہی ہیں، انکار کرنا آپ کا حق ہے لیکن میں تو اپنی خبر پر قائم ہوں۔صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں اینکر شفا یوسفزئی کا کہیں نام نہیں لیا تاہم اینکر کا نام سوشل میڈیا پر لیا جا رہا ہے۔ مگر اس حوالے سے حماد اظہر اور نہ ہی شفا یوسفزئی کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…