اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی شہری کا42 ڈرائیونگ لائسنس بنے ہونے کا انکشاف

datetime 26  ستمبر‬‮  2024
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس
ڈرائیونگ لائسنس کی فیس
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاندلیانوالہ ( این این آئی)پاکستان میں ایک ایسا شخص سامنے آیا ہے جس کے 42 لائسنس بنے ہیں۔مذکورہ شخص کا تعلق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ سے ہے جن کا نام نذیر احمد بشیر ہے۔اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب نذیر احمد اپنے بیٹے کا لائسنس بنوانے مقامی لائسنسگ برانچ گئے۔ لائسنسگ برانچ تاندلیانوالہ کے انچارج محمد عثمان طور نے بتایا کہ نذیر احمد اپنے بیٹے کا لائسنس بنوانے کے لیے آئے تھے مگر انہوں نے پورے محکمے کو حیرت میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جب ان کے بیٹے کی تفصیلات درج کر رہے تھے تو ان سے کہا کہ ہاتھ کے ہاتھ آپ بھی اپنا لائسنس بنوا لیں تو انہوں نے موبائل فون پر اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تصویریں دکھانا شروع کر دیں۔محمد عثمان نے بتایا کہ ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کیوں کہ ہم خود لائسنس برانچ میں کام کرتے ہیں لیکن آج تک ہم نے خود یا کسی اور نے اتنی بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس نہیں بنوائے۔عثمان طور کے مطابق تاندلیانوالہ کے رہائشی نذیر احمد کے نام پر مختلف گاڑیوں کے مجموعی طور پر 42 لائسنس ہیں۔نذیر احمد کے مطابق انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ بیرونِ ملک اور بالخصوص خلیجی ممالک میں گزارا، جہاں انہوں نے مختلف بڑی گاڑیاں چلائیں جس کے لیے ہر گاڑی کے لیے نیا لائسنس بنوانا پڑتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 42 لائسنس بنوانا ان کا شوق نہیں تھا بلکہ ضرورت کے تحت انہوں نے یہ تمام لائسنس بنوائے۔نذیر احمد نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے۔ ان کے مطابق 1992ء میں انہوں نے اپنا پہلا لائسنس بنوایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…