ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

آذربائیجان کی فضائی طاقت بڑھانے کیلئے جے ایفـ17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آذربائیجان کی فضائی طاقت بڑھانے کیلئے جے ایفـ17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کی فضائی طاقت بڑھانے کیلئے جے ایفـ17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدے ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ان کو جے ایف۔17 لڑاکا طیارے کی جنگی صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔

آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پی اے ایف کا دستہ باکو میں ADEXـ2024 میں شرکت کیلئے تعینات کیا ہے، جس میں فضائی صلاحیت اور پاکستان کے فخر جے ایف۔17 تھنڈر بلاک تھری کے ڈسپلے کا مظاہرہ کیا گیا۔جے ایف۔17 کی پی اے ایف ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارے سے ایئر ٹو ایئر فیولنگ کی گئی، جس نے طویل فاصلے تک پہنچنے کی صلاحیت اور پی اے ایف کے لڑاکا طیارے کی پہنچ کامظاہرہ کیا۔صدر آذربائیجان نے جے ایف۔17 کے ڈسپلے اور جے ایف۔17 تھنڈر کے فضائی مظاہرہ کا مشاہدہ کیا، جس میں پی ایایف پائلٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ لڑاکا طیارے کی چابکدستی کا مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر صدر آذربائیجان نے کہا کہ پاکستان کی مدد دونوں ممالک کے درمیان موجودہ فوجی تعاون، دفاعی اشتراک کو فروغ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جے ایفـ17 تھنڈر بلاکـتھری ایک 4.5 جنریشن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو AESA ریڈار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے BVR میزائل سے لیس ہے۔جے ایفـ17 تھنڈر بلاکـ تھری وسیع پیمانے پر جنگی مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ طیارہ آذربائیجان کی قومی سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کیلیے جدید فضائی طاقت فراہم کرتا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…