جمعرات‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2024 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہائی برڈ ڈبل ڈیکر بسوں کاباضابط افتتاح

datetime 26  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسوں کاباضابط افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ کیا اور ڈبل ڈیکر بس میں سفر بھی کیا، حکام کی جانب سے وزیراعلی مریم نواز کو ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز نومبر 2015میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے دور میں ہوا، سیاحتی بسوں میں اکیڈیمیا، سفارتکار، سٹیٹ گیسٹ، کارپوریٹ سیکٹر، شوبز شخصیات اور عوام سیاحتی مقامات کی سیر کرتے ہیں۔وزیراعلی کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں سیاحت کے لیے نئے روٹس پر 3نئی ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی، بہاولپور اور راولپنڈی میں بھی ایک ایک ڈبل ڈیکر بس کا ا ضافہ کیا جائے گا، ملتان اور فیصل آباد میں بھی سیاحت کے لئے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع ہوگی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں میٹروپولیٹن ٹورازم کیلئے مزید نئی ،جدید اور ماحول دوست بسیں فراہم کریں گے۔سینیٹر پرویز رشید ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…