لاہور(این این آئی) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا 5 سے 7 اکتوبر تک لندن جانے کاامکان ہے، نواز شریف میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کچھ روز لندن میں رہنے کے بعد امریکا جائیں گے۔نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کی لندن روانگی کا پروگرام حتمی نہیں ہے، اگر نواز شریف لندن گئے تھے علاج کی غرض سے جائیں گے اور چند روز بعد وطن واپس آجائیں گے۔