ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

منی بجٹ نہیں لایا جارہا، نان فائلرز پرپابندیاں لگانے کی منظوری وزیراعظم نے دی ،ایف بی آر

datetime 25  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی حامد عتیق سرور نے کہا ہے کہ منی بجٹ نہیں لایا جارہا، جبکہ نان فائلرز پرپابندیاں لگانے کی منظوری وزیراعظم نے دی ہے۔بدھ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ممبر ایف بی آر آئی آر پالیسی ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے بتایا کہ منی بجٹ نہیں لایاجارہا، نان فائلرز پرپابندیاں لگانے کی منظوری وزیراعظم نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کا آڈٹ نظام فعال نہیں ہے اور ایف بی آر میں آڈیٹرز کی کمی ہے، آڈیٹرز اور انسپکٹرز کو کنٹریکٹ پر تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے سی سی اے، اے سی ایم اے اور چارٹڈ اکانٹنٹس فرمز سے آڈیٹرز تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے، 4ہزار آڈیٹرز کو تعینات کرنے کی تجویز ہے، پہلے مرحلے میں400آڈیٹرز تعینات کیے جاسکتے ہیں۔ممبر ایف بی آر نے کہا کہ 20لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانیکے لیے اقدامات کررہے ہیں، ٹیکس دہندگان کی تعداد 60لاکھ تک پہنچ چکی ہے اور 15 لاکھ نان فائلرز کوپیغامات بھیج دیئے گئے ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی ۔ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ دنوں میں نان فائلرز پر پابندیوں کا اطلاق ہوسکتا ہے جبکہ ریٹیلرز کے ٹیئر ون کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…