ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان آنے کا اعلان

datetime 25  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)معروف بھارتی مبلغ اور اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے آئندہ ماہ اکتوبر کے آغاز میں پاکستانی دورہ کرنے کی تصدیق کردی۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ویڈیو پیغام اور فیس بک پوسٹرز میں اپنے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا دورہ 15 دن پر محیط ہوگا۔مبلغ و اسلامی اسکالر کے مطابق وہ حکومت پاکستان کی دعوت پر پہلی بار بطور اسکالر اسلامی ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں وہ 1990 کی دہائی میں پاکستان آچکے ہیں لیکن اس وقت وہ مبلغ نہیں تھے، اب وہ بطور اسکالر و مبلغ پاکستانی دورہ کریں گے۔ان کے مطابق ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے بھی ہوں گے جو ان کے ساتھ پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں خطاب بھی کریں گے۔ذاکر نائیک نے کہا کہ وہ پاکستانی دورے کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی سے کریں گے اور وہ وہاں 5 اور 6 اکتوبر کو دونوں تقاریب سے خطاب کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 12 اور 13 اکتوبر کو تقاریب سے خطاب کریں گے، جس کے بعد اختتام پر وہ دارالحکومت اسلام آباد میں 19 اور 20 اکتوبر کو خطاب کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں تینوں شہروں کے علاوہ بھی دیگر شہروں سے تقاریب میں شرکت کی دعوتیں موصول ہو رہی ہیں لیکن ان کے لیے 15 روزہ دورے کے دوران کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے علاوہ دوسرے شہروں میں جانا ممکن نہیں ہوگا۔ذاکر نائیک نے کہا کہ وہ اردو اور انگریزی میں تقریریں کریں گے جب کہ ان کے بیٹے بھی دونوں زبانوں میں تقاریر کریں گے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…