ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں’شہباز شریف

datetime 25  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔امریکا میں پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جی موومنٹ کے حوالے سے مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون پرشکرگزار ہیں۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط پوری کردیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم کیشعبیمیں انقلابی اقدامات کیے۔ معاشرے کے محروم طبقے کیلیے پنجاب انڈومنٹ فنڈکااجراکیا جبکہ تعلیم کیفروغ کیلئے دانش اسکول کا قیام عمل میں لایاگیا۔ طلبا کو ہنرمند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2022 میں پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے خاطرخواہ اقدامات کیے۔ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جوکہ بڑا چلینج ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، اسکولوں سے باہر کروڑوں بچوں کو تعلیم کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحرانوں، جنگوں اور بموں کو سب نے مل کر ختم کرانا ہے، تمام ممالک کو مل کر جنگیں روکنا ہونگی۔نیویارک میں وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیزو سے بھی ملاقات کی جس میں تجارت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔وہ جنرل اسمبلی اجلاس سے 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…