اسلام آباد(این این آئی)بلوچستان میں 2018 سے 2022 کے دوران 1 ارب 90 کروڑ کی زکوٰة مستحقین میں تقسیم ہی نہیں کی گئی۔2021ـ22 میں محکمہ زکوٰة نے 206 ریٹائر اور حاضر سروس ملازمین کو 60 لاکھ روپے کی زکوٰة دی۔
زکوٰة لینے والوں میں گریڈ 16اور 17 کے 14 افسران بھی شامل تھے۔ بلوچستان اسمبلی نے آڈٹ رپورٹ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کردی۔