پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور نے فغان قونصل جنرل سے ملاقات بھی کرلی۔افغان قونصل جنرل حافظ محب اللّٰہ شاکی سے ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جرگہ تشکیل دے کر پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت کرے۔وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔