ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

این اے 171 رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یارخان (این این آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی الیکشن کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم طاہر رشید الدین نے میدان مار لیا ہے۔ضمنی انتخاب میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید ایک لاکھ 16 ہزار 429 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے حسان مصطفیٰ نے 58 ہزار 251 ووٹ حاصل کیے۔ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، این اے 171 سے پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع تھی۔ اسی حلقے میں 4 دیگر آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں تھے جبکہ حلقے میں کْل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔واضح رہے کہ حلقے میں 301 پولنگ اسٹیشن موجود تھے جن کی سیکیورٹی کیلئے 2700 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…