جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

datetime 14  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لیے پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے کیا جا رہا ہے۔شہریوں کو پاسپورٹ فراہمی کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے پاسپورٹ حکام نے ہنگامی اقدامات پر عمل شروع کردیا ہے اور یوم آزادی کے روز بھی پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا عمل جاری ہے۔ڈی جی پاسپورٹس نے عملے کو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ڈی جی پاسپورٹس خود بھی دفتر پہنچے اور پروڈکشن عملے کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

انہوں نے چھٹی کے باوجود شہریوں کے لیے کام کرنے پر ملازمین کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر ملازمین کے اعزاز میں کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ خواہش ہے قومی پاسپورٹ کو دنیا میں باوقار مقام پر رکھا جائے۔شہریوں کے پاسپورٹ کا بروقت اور باوقار اجرا اولین ترجیح ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر پروڈکشن کرنے سے پاسپورٹ کے اجرا میں تیزی آئی ہے۔ پاسپورٹ بیک لاگ زیرو پر لانے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ ہنگامی اقدامات کے اثرات شہری چند روز میں محسوس کریں گے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…