پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شوہر سے صلح نہیں کی، خلع لوں گی، عائشہ جہانزیب

datetime 20  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے شوہر سے صلح کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ایک روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ عائشہ جہانزیب نے تشدد کیس میں شوہر حارث سے صلح کرتے ہوئے کیس کی پیروی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ جہانزیب خود پر تشدد کے کیس میں لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے عدالت میں بتایا دیا تھا کہ وہ شوہر کے خلاف تشدد کیس کی مزید پیروی نہیں کریں گی اور ان کے درمیان معاملات طے ہوگئے ہیں۔

تشدد کے باوجود شوہر سے صلح کرنے کی خبریں وائرل ہونے کے بعد ٹی وی میزبان نے واضح کیا کہ انہوں نے صلح نہیں کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں عائشہ جہانزیب نے شوہر کے ساتھ صلح کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تشدد کرنے والے شخص کے ساتھ کسی طرح کی کوئی صلح نہیں کی۔انہوںنے تصدیق کی کہ البتہ انہوں نے عدالت میں یہ بیان دیا ہے کہ شوہر کے خلاف تشدد کیس کی مزید پیروی نہیں کریں گی کیوں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے بھی کیس میں عدالتوں کے چکر کاٹیں۔عائشہ جہانزیب نے مزید اعلان کیا کہ وہ شوہر سے خلع لیں گی اور اس ضمن میں وہ جلد ہی عدالت میں درخواست دائر کریں گی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…