مکوآنہ (این این آئی)حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی اسلام کے لیے خدمات، فتوحات اورنظام حکومت گراں قدر ہیں۔ قیام امن کے لیے خلفائے راشدین کے نظام کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے۔آپ کا دور خلافت عدل و انصاف سے مزین تھا۔دنیا کے سامنے ویلفیئراسٹیٹ کا عملی تصور سب سے پہلے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے پیش کیا۔آپ رضہ اللہ عنہ سول ایڈ منسٹریشن کے بانی اور فلاحی مملکت کے امین تھے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر پروفیسرپیر محمد آصف رضاقادری نے ” پیغام عدالت و شجاعت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سیمینار ” سے ڈویژنل پبلک سیکرٹریٹ امین پوربازار میں خطاب کرتیہو? کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لیے فاروقی کردار کو زندہ کرنا ہوگا۔سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے سے دین کو استحکام حاصل ہوا۔تعلیم و تربیت کو آپ نے ہر ایک کے لیے عام اور لازمی قرار دیا۔
آپ نے مسلمانوں کو ایک نئے انقلاب سے روشناس کروایا۔سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی باکمال شخصیت کو خود نبی کریم ۖ نے دعاؤں میں مانگا۔قر آن پاک کے متعدداحکامات آپ رضی اللہ عنہ کی رائے مطابق نازل ہوئے۔آپ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں 3600علاقے فتح ہوئے 900جامع مساجد اور 4ہزار مساجد تعمیر ہوئیں۔ تقریب کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی، استحکام اور محر م الحرام میں قیام امن کیلئے خصوی دعا کی گئی،اس موقع پر ڈویژنل جنر ل سیکرٹری حافظ محمد یا سر قادری المدنی، مولانابہادر علی رضوی، احمد نثار قادری، مولانا امجد لطیف قادری، صوفی عبدالحمید جلالی،مولانا آصف ندیم چشتی مرزا خالد قادری،حافظ احمد رضا چشتی، محمد اختر قادری، مجید قادری،حافظ فیض رسول ودیگر بھی موجود تھے۔