اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے جعلی دستاویزات پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)میں 17 سال قبل بھرتی ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے ملزم محمد رف کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا۔ملزم 2023 میں پی آئی اے میں کارگو اسسٹنٹ بھرتی ہوا، اسے 2020 میں بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔ملزم کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جعلسازی کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔