ساہیوال (این این آئی)نواحی چک 128نو ایل میں سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانی کی بیوی اقراء 34سالہ کو سسرالیوں نے زہر دے کر ہلاک کر دیا، ساس اور دو دیوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔واقعات کے مطابق چک153نو ایل کے زمیندار عابد علی کی بہن اقراء کی شادی عرصہ چار سال قبل چک 128نو ایل کے طلعت محمود کے ساتھ ہوئی جس کے دو بچے بھی ہیں ساس زینب کی بہو سے ناچاقی ہو گئی اور ایک دوسرے پر الزام تراشاں شروع ہو گئیں۔
طلعت محمود نے اپنی بیوی کواخراجات الگ بھیجنا شروع کر دیے جس پراس کی ماںسیخ پاء ہو گئی اوربیٹوں شاہد اور طارق سے مل کربہو کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا ۔گزشتہ روز ناشتہ میں زہر دے کر اقراء بی بی کی بیماری کی اطلاع اس کے والدین کو کر دی جب ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ زہر کی وجہ سے موت ہوچکی ہے ۔پولیس ڈیر ہ رحیم نے مقتولہ کے بھائی عابد علی کی مدعیت میں ساس زینب اور دو دیوروں شاہد اور طارق کے خلاف مقدمہ 302اور 34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔