بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلوچستان سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار ملک عادل بازئی کی (ن) لیگ میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 27  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262پرپاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک عادل بازئی کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ،عادل بازئی نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کی تردید کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی میں جاری کردہ پارٹی پوزیشن میں حلقہ این اے 262سے منتخب ہونے والے ملک عادل بازئی کو مسلم لیگ(ن) میں ظاہر کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے کہاکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے متحد تھا ہوں اور ہمیشہ رہونگا انہوں نے کہا کہ میرے لیے ہمیشہ ہمیشہ میری پارٹی پی ٹی آئی کا فیصلہ مقدس رہا ہے اگر میں نے کہیں شمولیت اختیار کی ہے تو وہ پاکستان تحریک انصاف کے فیصلے کے تحت سنی اتحاد کونسل میں ہے۔

اس کے علاوہ میں پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور ہمیشہ رہونگا۔انہوں نے کہا مجھ پر بارہا پی ٹی آئی سے علیحدہ کرنے کی سازشیں کرنے کی ناکام کوششیں کی گئی لیکن میں نے ہمیشہ انکار کیا آج میرے نام سے منصوب کسی اور جماعت میں شمولیت کی غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہے جس کی میں سختی سے تردید کرتا ہوں، آگر میں بکھتا تو وزارت کی لالچ میں بکھتا، اس وقت بکھتا جب مجھے کروڑوں روپے کی آفر کی گئی میں تب نہیں بکھا تو آج بنا کسی وجہ کے کیوں اپنی وفاداریاں تبدیل کرونگا۔ میں ایک بار پھر اپنے وضاحتی بیان میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں پی ٹی آئی کے پرچم تلے سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہوں اور رہونگا اور میں ہمیشہ اپنی پارٹی پی ٹی آئی کے ہر فیصلے کا پابند رہونگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…