ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

مسترد شدہ لوگوں سے نہیں،آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی

datetime 27  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) رہنما ء پی ٹی آئی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مسترد شدہ لوگوں سے نہیں،آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں، یہ جلد ہوں گے،بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں حکومت پر تنقید کرتے رہنماء پی ٹی آئی شہریار آفریدی نے کہا کہ یہ خود محتاج ہیں، ریموٹ کنٹرول سے کنٹرول ہوتے ہیں، فارم 47کے ذریعے ایوان میں آگئے ہیں، عوام نے انہیں مسترد کردیاہے، یہ مسترد شدہ لوگ ہیں، یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بدترین دھاندلی کے باوجود یہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں، ان میں اخلاقی جرات ہے تو خود کہیں کہ ہمیں عوام نے ووٹ نہیں دیا، حکومت چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی کے ساتھ مذاکرات کریں گے،ان لوگوں کو اسٹیبلشمنٹ نے سپورٹ کیا ہے، میرا لیڈر کوئی این آر او نہیں چاہتا، ہم مذاکرات پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں، میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کوپتاچلتا، یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…