لاہور میں موسلادھار بارش، ژالہ باری، پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

26  اپریل‬‮  2024

لاہور( این این آئی)صوبائی دار الحکومت لاہور میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث ہر طرف جل تھل ہو گیا، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث فلائٹس بھی متاثر ہو گئیں، پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ۔بارش سے ٹھوکر نیاز بیگ، واپڈا ٹائون، ویلنشیاء ، سمن آباد ، گلبرگ، فیصل ٹان، جوہر ٹائون، گلشن راوی ،اسلامپورہ ،شملہ پہاڑی، مال روڈ، جیل روڈ، لکشمی، گڑھی شاہو، کاہنہ اور اس کے گرد و نواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جبکہ گجومتہ میں ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

موسلادھار بارش کے باعث لاہور لینڈ ہونے والی مختلف پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا، پی آئی اے کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز 726 کو اسلام آباد لینڈ کروایا گیا۔اس کے علاوہ سعودی ایئر کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز ایس وی 736 بھی لاہور کی فضا میں موجود رہی، پائلٹ طیارے کو خراب موسم کے باعث 36 ہزار فٹ کی بلندی پر لے گیا، 30 منٹ ہوا میں رہنے کے بعد کنٹرول ٹاور کی ہدایت پر طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جیل روڈ پر 6، ایئر پورٹ پر 10.6، گلبرگ میں 6 اور لکشمی چوک میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپرمال میں 6 ، مغلپورہ 7.5 ، تاجپورہ 5 ، نشتر ٹان میں 8 ، چوک ناخدا میں 3 اور پانی والا تالاب میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق فرخ آباد میں 1 ، گلشن راوی 5 ، اقبال ٹان 12 ، سمن آباد 9، جوہر ٹان 14 اور قرطبہ چوک میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…