پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

وزرا کی شکایتیں، علی امین کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 26  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اپنے کابینہ ارکان کے اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات بانی پی ٹی آئی سے کی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اپنے ہی بعض صوبائی ارکان سے ناخوش ہیں جس کی رپورٹ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو پیش کر دی۔

علی امین گنڈا پور اور بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس کے مطابق وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو مشال یوسف زئی اور خالد مروت سے متعلق شکایات سے آگاہ کیا اور مشال یوسف زئی کے حالیہ تنازعات اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی بتایا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو مشیرِ آئی ٹی خالد مروت سے متعلق شکایات اور محکموں میں بے جا مداخلت سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبائی ممبران کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا اور مشال یوسف زئی کے مستقبل کا فیصلے کرنے کا اختیار وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو دے دیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سے کہا کہ آپ اپنی ٹیم بنانے میں آزاد ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے وزیرِ اعلی سے کہا کہ پارٹی نظریے کے خلاف اقدامات پر ان لوگوں سے باز پرس کریں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین سینئر صوبائی قیادت سے مشورے کے بعد کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…