اسلا آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو بڑی پیشکش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی اس پیشکش پر راناثنااللہ نے کہا حکومت سے باہر رہ کر سیاست اور سیاسی بیانیہ بنانے دیں، جس پر شہبازشریف نے کہا حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں باہر رہ کر بات کرینگے تو ہماری مخالفت لگے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے بھی راناثنااللہ کی رائے کی حمایت کی ہے، دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مستقبل پر نظر رکھ کر وہ بیانیہ بناناہے جسے عوام پسند کرے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی رائے کے بعد وزیراعظم نے کہا تو پھر یہ فیصلہ نواز شریف پر چھوڑتے ہیں، راناثنااللہ نے کہا نوازشریف کہیں گے تو حکومت میں آجائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اپنے موجودہ دورہ چین سے واپسی کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ الیکشن 2024ء کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے اہم ترین رہنما رانا ثناء اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق نے کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا۔