کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی’ ابرار الحق کا انکشاف

26  اپریل‬‮  2024

لاہور ( این این آئی) نامور گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر ہوچکی ہے جب کہ متعدد میوزک المبز میں بھی کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے منع کردیا۔یہ انکشاف انہوں نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران کیا، گلوکار سے جب بھارت سے آفر ملنے سے متعلق سوال کیا گیا تو ابرارالحق نے کہا کہ انہیں پڑوسی ملک سے فلموں اور میوزک البم کی آفر ہوئی تھی لیکن انہیں کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں۔

گلوکار نے کہا کہ کنٹریکٹ میں شرط تھی کہ انہیں کشمیر اور دیگر موضوعات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرنی۔انہوں نے کہا کہ جو ملک آزادی اظہار پر یقین رکھے اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے، جس کی وجہ سے انہوں نے فلموں اور میوزک البم کی آفر قبول نہیں کی۔ابرارالحق نے انکشاف کیا کہ جس فلم کی انہیں آفر ہوئی تھی اس میں بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی کاسٹ میں شامل تھیں۔گلوکار نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ کترینہ کیف بھی فلم میں کاسٹ ہورہی ہیں تو ان کے دوست انہیں تنگ کرنے لگے۔ابرارالحق نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ان کے دوستوں نے یہ کہنا شروع کردیا کہ اگر تمہیں فلم نہیں کرنی تو ہمیں تو جانے دو۔

گلوکار نے کہا کہ جس بھارتی کمپنی سے انہیں فلم کی آفر ہوئی وہ بہت پرجوش تھے لیکن جب انہوں نے آفر قبول کرنے سے منع کردیا تو کمپنی نے کہا کہ زندگی میں آج تک کسی شخص نے ان کی آفر کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیا، وہ سمجھ رہے تھے کہ ابرارالحق فورا آفر قبول کرلیں گے۔تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں فلم میں کونسے کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔اس سے قبل کئی نامور پاکستانی اداکار یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ انہیں بولی وڈ فلموں میں کام کرنے کی آفر کی جاچکی ہیں تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے آفرز قبول نہیں کیں، جن میں احسن خان، صنم جنگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید اور دیگر شامل ہیں۔تاہم کئی اداکار بولی وڈ انڈسٹری میں کام کرچکے ہیں جن میں سجل علی، صبا قمر، فواد خان شامل ہیں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…