اوکاڑہ(این این آئی)اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں تھانہ صدر کے علاقہ مخدوم پورہ میں دوران ڈکیتی ڈاکووں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ،ڈی پی او منصور امان موقع پر پہنچ گئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھ مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی شواہد اکٹھے کرکے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا مقدمہ درج وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں تھانہ صدر کے علاقہ مخدوم پورہ جسوکی میں درمیانی شب محنت کش غلام نبی کے گھرمیں اسلحہ کے زور پرداخل ہو کر دوران ڈکیتی ڈاکووں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور خاتون خانہ کو دوسرے کمرے میں لے جا کر تین نامعلوم ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمرہ ڈی پی او منصور امان موقع پر پہنچ گئے فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ ڈی پی او منصور امان کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جلد گرفتار کر لیں گے اس حوالہ سے چھ مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
سائنسی بنیادوں پر کیس کو یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیں گے پولیس نے ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے وقوئہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹارگٹ دے دیا۔