پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

فون پر لڑکے سے بات کرنے والی لڑکی کو باپ نے مار ڈالا

datetime 17  اپریل‬‮  2024 |

لکھن(این این آئی)بھارت کے شہر لکھن میں ایک شخص کسی لڑکے سے فون پر بات کرنے کی بنیاد پر طیش میں آکر اپنی بیٹی کو قتل کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق لکھن کے علاقے گڑمبا میں ایک شخص اس بات پر مشتعل ہوگیا کہ اس کی بیٹی، جو دسویں جماعت کی طالبہ تھی، ایک لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھی۔

اس معاملے پر باپ بیٹی میں تکرار ہوئی اور باپ نے مشتعل ہوکر بیٹی کو مار ڈالا۔ ملزم موقع سے بھاگ گیا تھا تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کو کسی نے فون پر مطلع کیا کہ لڑکی کی خون میں لت پت لاش گھر میں پڑی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ابھیجیت شنکر نے بتایا کہ 40 سالہ ملزم کو، جو علاقے میں ایک دکان چلاتا ہے، پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مقتولہ کے بھائی بہنوں نے بتایا کہ باپ نے پہلے دوپٹے سے اسے باندھا اور پھر تیز دھار والے آلے سے اس پر وار کیا جس کا نشانہ جسم پر دیکھا جاسکتا ہے۔ جسم پر مار پیٹ کے نشانات بھی ہیں۔ واردات کے وقت اس کی ماں اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…