لندن (این این آئی) برطانوی تعلیمی اداروں میں درخواستوں کی پروسیسنگ میں تاخیر سے پاکستانی طلبہ کو غیر معمولی تعلیمی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویزا گائیڈ ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں پاکستانی طلبہ کو فیس بروقت ادا کرنے اور بعض طلبہ کی طرف سے ترجیحی تعلیمی ویزا کیلئے فیس ادا کیے جانے کے باوجود تعلیمی ویزوں کی درخواستوں کی پروسیسنگ میں تاخیر کی جارہی ہے۔
فائنانشل ایجوکیشنل کنسلٹنٹسی فرم ایف ای ایس کے مینیجنگ ڈائریکٹر شجاعت علی شاہ نے کہا ہے کہ بہت سے طلبہ میں یہ تاثر عام ہے کہ برطانوی حکام جان بوجھ کر تاخیر کر رہے ہیں کیونکہ انہیں امیگریشن کی سطح نیچے لانی ہے۔