بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سی اے اے نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔سی اے اے نوٹم کے مطابق کابل میں تاحال ایئر ٹریفک سروس معطل ہے، افغانستان جانے والی پروازیں اپنے رسک پر جا سکتی ہیں۔سی اے اے کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی حدود میں داخلے سے 15 منٹ قبل ایئر ٹریفک کنٹرول کو آگاہی دینا ہو گی۔

سی اے اے نے افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے کے لیے فریکوینسی بھی جاری کی ہے جس کے ذریعے افغانستان سے داخل ہونے والی پروازوں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔سی اے اے کے مطابق مشرق سے افغانستان جانے والی پروازوں کو اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن رہنمائی فراہم کرے گا۔سی اے اے نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن بھی رہنمائی فراہم کریں گے اس حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر کے تمام ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…