بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

توشہ خانہ نیب کیس ،عمران خان کی درخواست ضمانت بحالی کا تحریری فیصلہ جاری

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد( این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ نیب کیس میں درخواست ضمانت بحالی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ میں بحال کی جاتی ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ احتساب عدالت درخواست ضمانت پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، ٹرائل کورٹ کے درخواست ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تسلیم شدہ ہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس کیس میں گرفتار نہیں کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ سے عدم حاضری دانستہ نہیں تھی وہ دوسرے مقدمے میں گرفتاری کے باعث پیش نہیں ہوسکے، اس بنیاد پر درخواست گزار کا محاسبہ کرنا عدالت کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔فیصلے میں مزید کہا کہ محض حاضری کیلئے درخواست مسترد کرنا درست نہیں۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…