جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو رہا کرنے کا حکم

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے زمین پر قبضے اور ناجائز تعمیرات سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔

پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ تفتیش میں درخواست گزار گناہ گار ہے۔ اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی ذمے داری تھی کہ وہ اراضی کو تحویل میں لے لیتی ۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ اینٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو قبرستان کی زمین پر قبضے کے کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔ خاور فرید مانیکا پر قبرستان کی زمین پر ناجائز تعمیرات کا الزام ہے۔

اینیٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو 25 ستمبر کو گرفتار کیا ۔ عدالت رہائی کے لیے درخواست ضمانت منظور کرے۔عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے خاور مانیکا کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کوایک لاکھ روپے کے مچلکے بطور ضمانت داخل کرانے کی ہدایت کر دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…