پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آئین و قانون کا تقاضا ہے نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دی جائے’ رانا ثنا اللہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔اپنے ایک بیان میں (ن) لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اپنی پوری جوڈیشل لائف میں ہمیشہ قانون و آئین کی بالادستی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی کے متعدد فیصلے ان کے خود مختار جج ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سزا سنانے والے بینچ کی تشکیل غلط تھی، غیر آئینی و غیر اخلاقی طریقے اپنائے گئے، ہم توقع رکھتے ہیں چیف جسٹس آئین و قانون کا بول بالا کرتے ہوئے اس قسم کی سزائوں کو کالعدم قرار دیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم قوم کے سامنے اپنا مقدمہ رکھیں گے، پہلے بھی بحرانوں میں قوم نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کیا ہے، نوازشریف کی قیادت اور مسلم لیگ (ن) نے ملک کو لوڈشیڈنگ سے نکالا اور دہشتگردی دور کی، 2017 میں ڈالر 104روپے، پٹرول 65روپے لٹر اور مہنگائی دوسے اڑھائی فیصد کے درمیان تھی۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جیسے فتنے کو ملک پر مسلط کیا گیا، 2018 سے آگے ملک دلدل اور بحران میں ایسا پھنسا کہ آج تک سنبھلنے کا راستہ نہیں مل رہا، چیئرمین پی ٹی آئی کی فاشست حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پر کھڑا کیا، پی ٹی آئی کے 18 اراکین نے فاشسٹ حکومت کو ختم کرنے میں جمہوری عمل کا ساتھ دیا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کھل کر موقع تو نگران حکومت نے دینا ہے، نگران حکومت ان کو برابر لیول پلیئنگ فیلڈ دے، ہم چاہتے ہیں الیکشن صاف و شفاف اور آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کر رہا ہے، حلقہ بندیوں کے فورا بعد انتخابات کا اعلان ہونا چاہیے۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں کو ویلکم کرتے ہیں، جب الیکشن ہوگا تو ہمارا بورڈ ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا اور میرٹ کے مطابق کرے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…