جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

ریڈیو پاکستان پشاور میں توڑ پھوڑ کرنیوالے مرکزی کردار کی نشاندہی

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پولیس نے 9مئی کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ریڈیو پاکستان میں توڑپھوڑ اور جلائو گھیرا ئوکرنے والے اہم کردارکی نشاندہی کر دی۔

ذرائع کے مطابق جیوفینسنگ سے پتا چلا ہے کہ ریڈیو پاکستان واقعے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کا سابق ایم پی اے آصف خان ملوث ہے جو مظاہرین سے مسلسل رابطے میں تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کے الزام میں گرفتار51ملزمان کے بیانات قلم بند کئے گئے جس میں بتایا گیاکہ دوران احتجاج آصف خان مظاہرین کو توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئوکی ہدایات دیتا رہا۔پولیس کے مطابق ریڈیو پاکستان واقعہ کے بعد سابق ایم پی اے موبائل بند کر کے روپوش ہے۔پشاور پولیس نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے آصف خان کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…