لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا بلکہ اس سے مزید عدم استحکام پھیلے گا ،20دن اہم ہیں کٹی کٹانکل آئے گا ،ستمبرستمگرہوگااورکوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے۔
تاحیات نااہل لوگوں کواہل بنانااورپھران سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا،ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانندہے کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹے گا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف پھوٹ کاشکارہی نہیں عوام میں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہی ،اصل عوام کی نفرت کانشانہ (ن) لیگ ہے ،(ن) کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مردوں میں رہی ،اس نے اپنی سیاسی ناک خودکاٹی ہے ،اب نوازشریف کے پاکستان آنے یا نہ آنے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ،اب ان کے لئے ریسٹ ازدی بیسٹ ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گے تو معیشت اپنے پائوں پرکھڑی نہیں ہوگی،50فیصدمہنگائی ،زیادہ کارخانے بند، ایکسپورٹ ترسیلات زرمبادلہ کے ذخائرتیزی سے کم ہورہے ہیں، دنیامیں گندم اورایل این جی کی قیمت100فیصدکم ہوئی لیکن پاکستان میں100فیصدبڑھی ہے ،معیشت زمین بوس ہو گئی ہے ،غریب زندہ دفن ہوگیاہے قبرایک ہے اوربندے چارہیں۔