جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

تیز بارش میں بھٹکنے والا پاکستانی طیارہ 10 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں رہا

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)تیز بارش کے دوران لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ میں ناکامی کے بعد بھٹکنے والا پی آئی اے کا طیارہ 10 منٹ تک بھارت کی فضائی حدود میں رہا اور بھارتی پنجاب پر 125 کلو میٹر تک سفر کر کے پاکستان واپس پہنچا۔قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 248 جمعرات 4 مئی کی رات 8 بجے مسقط سے لاہور پہنچی تو تیز بارش ہو رہی تھی۔

پائلٹ نے 8 بج کر 5 منٹ پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی مگر بوئنگ 777 طیارہ غیر متوازن ہوا اور لینڈ نہ کر سکا۔ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ گو راونڈ پر چلا گیا، اس دوران تیز بارش اور بلندی کم ہونے کی وجہ سے پائلٹ راستہ بھٹک گیا۔طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 11 منٹ پر پنجاب کے تھانہ بڈھانا کی حدود سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔بوئنگ 777 طیارہ اس وقت 292 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 13500 فٹ کی بلندی پر تھا۔طیارے کے بھارت میں داخل ہونے کے مقام پر امرتسر سے 37 کلو میٹر دور کا چھینہ بدھی چند گاوں کا علاقہ ہے۔طیارہ بھارتی پنجاب کے شہر تراں صاحب اور رسول پور سے ہوتے ہوئے 40 کلو میٹر اندر تک نوشہرہ پنوواں سے واپس مڑا۔بھارت کی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے کپتان طیارے کو 20 ہزار فٹ کی بلندی پر لے گیا۔طیارہ 7 منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے گاوں جھگیاں نور محمد کے قریب سے پاکستانی حدود میں واپس داخل ہوا۔پاکستانی پنجاب کے ضلع قصور کے گاوں دونا مبوکی، چانت، دھپ سری قصور اور گھتی کلانجر سے ہوتے ہوئے پرواز پھر بھارتی حدود میں داخل ہو گئی جس کے 3 منٹ بعد طیارہ رات 8 بج کر 22 منٹ پر بھارتی پنجاب کے گاوں لکھا سنگھ والا ہتھار سے پھر پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔اس وقت ہوائی جہاز 23 ہزار فٹ کی بلندی پر 320 کلو میٹر کی رفتار پر تھا۔

پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کےبعد طیارہ حجرہ شاہ مقیم اور دیپالپور کے قریب سے ہوتے ہوئے ملتان چلا گیا۔طیارے نے مجموعی طور پر بھارتی حدود میں 10 منٹ تک 120 کلو میٹر کا سفر کیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…