لاہور ( این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 11 مئی تک منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس پر پٹرول بمب پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت پر سماعت کی۔اس موقع پر سابق وزیراعلی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عاصم چیمہ سابق صدر لاہور بار نے دلائل دیئے۔بعدازاں عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 11مئی تک منظور کر لی اور گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کو 50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔یاد رہے کہ مرکزی رہنما پی ٹی آئی چودھری پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔