جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

سات روز کے اندر جیل ریفارمز کے حوالے سے حتمی تجاویز پیش کی جائیں‘حمزہ شہباز

datetime 24  مئی‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سات روز کے اندر جیل ریفارمز کے حوالے سے حتمی تجاویز پیش کی جائیں، بہت میٹنگز ہو چکیں، اب فیصلے کر کے قیدیوں کو ریلیف دینے کا وقت ہے۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت جیل اصلاحات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہواجس میں عبدالعلیم خان، خواجہ سلمان رفیق، علی رضا، عنیزہ فاطمہ،

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، عائشہ نواز او رردا قاضی اسلام آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کو بھی ان کا جائز حق دیں گے، وزیراعلی حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب پریزنرز رولز میں ترامیم کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔حمزہ شہباز نے کہاکہ پریزنرزرولز کو آسان بنائیں تا کہ قیدیوں کو بنیادی سہولتیں مل سکیں، فرسودہ قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ، ہم نے جیل نظام میں ایسی اصلاحات لانی ہیں جس سے قیدیوں کو بنیادی سہولتیں میسر ہوں، آپ سب کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ رولزقیدیوں کیلئے ہیں، قیدی رولز کیلئے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے کریں جس سے قیدیوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں، جیلوں میں قیدیوں کے لئے کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائیں، بیرکس میں ائرکولرزلگانے کے کام میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، جیلوں میں بوسیدہ بلڈنگزکی تعمیر و مرمت کا جامع پلان تیار کیا جائے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ قیدیوں کے کھانے کے لئے فنڈز میں مزید اضافہ کیا جائے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے کے ذریعے کھانے کی کوالٹی کو باقاعدہ چیک کیا جائے، جیلوں میں فیملی رومز کے استعمال کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں، جیل ہسپتالوں میں ضروری مشینری اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، 7 روز کے اندر جیل ریفارمز کے حوالے سے حتمی تجاویز پیش کی جائیں، بہت میٹنگز ہو چکیں، اب فیصلے کر کے قیدیوں کو ریلیف دینے کا وقت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…