جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

لگتا ہے الیکشن کمیشن کی غیر اخلاقی ویڈیو پی پی کے ہتھے لگ گئی ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ لگتا ہے غیر اخلاقی ویڈیو پی پی کے ہتھے لگ گئی، جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن پی پی کی پارٹی بن چکی ہے۔منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں

پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی ایس 88 کا الیکشن پیپلز پارٹی نے دھاندلی سے جیتا، ملیر میں پی پی کے امیدوار کی شکست اس بات کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیفنس کے علاقوں میں سوزوکیاں بھر کر لوگوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے لایا گیا۔ ڈیفنس میں جعلی پی پی نے جعلی ووٹ ڈلوائے۔ انشاللہ سی بی سی میں بھی ہم اپنی مقامی حکومت بنائیں گے۔ ڈیفنس کے لوگوں سے گزارش کروں گا کہ اپنے ووٹ مقامی علاقوں میں ٹرانسفر کروائیں۔انہوںنے کہا کہ ایسا لگتا ہے الیکشن کمیشن کے کسی بابو کی ویڈیو پی پی کے ہتھے لگ گئی ہے۔ وہ ویڈیو غیر اخلاقی ہے، جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن پی پی کی پارٹی بن چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…